ایک نیوز نیوز: انڈونیشیا میں غیر ازدواجی جنسی تعلقات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت غیرشادی شدہ افراد پر جنسی تعلقات قائم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید کی سزا ہوگی۔
نئے فوجداری ضابطے کا اطلاق انڈونیشیا کے شہریوں کے علاوہ غیرملکیوں پر بھی ہوگا۔
نئے ضابطے میں صدر اور ریاستی اداروں کی تضحیک، ریاست کے نظریات سے مختلف تبصرے پھیلانے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تاہم یہ قانون 3 سال تک لاگو نہیں ہوگا، اس دوران عمل درآمد کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔
اس وقت انڈونیشیا میں شادی شدہ افراد کے دوسرے افراد کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر پابندی ہے، تاہم شادی سے قبل جنسی تعلقات پر پابندی نہیں ہے۔