عمران خان کے پاس جانے کو تیار ہوں،بشرطیکہ وہ خوش آمدید کہیں،احسن اقبال

Dec 06, 2022 | 21:31 PM

ایک نیوز نیوز:وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مثبت یوٹرن لینے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لیکر اسمبلی میں واپس آجائیں۔ان کے پاس جانے کو تیار ہیں بشرطیکہ وہ ہمیں خوش آمدید کہیں۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے خان صاحب کے پاس جانے کو تیار ہیں بشرطیکہ وہ ہمیں خوش آمدید کہیں۔ عمران خان کو مثبت سیاست کے ساتھ سامنے آنا چاہئے۔ عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لیکر اسمبلی میں واپس آجائیں۔ عمران خان مان لیں کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینا ان کی غلطی تھی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے نواز شریف ڈاکٹرز کے مشورے سے وطن واپس آئیں گے۔ اکتوبر 2023ء سے قبل الیکشن ممکن نہیں ہے۔

مزیدخبریں