لاہور میں 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز

Dec 06, 2022 | 20:44 PM

ایک نیوز نیوز:وزیرتحفظ ماحول راجہ بشارت کی زیر صدارت انوائرنمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں آئندہ سال سے 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔وزیرتحفظ ماحول راجا بشارت کی زیر صدارت انوائرنمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں پنجاب کی تحفظ ماحول پالیسی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ آئندہ سال لاہور میں اکتوبر سے دسمبر تک 30 سال سے پرانی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائے، لاہور میں کار فری زونز اور دن مخصوص کرنے پر غور کیا گیا جب کہ بڑے پتے والے درخت لگانے کی تجویز دی گئی۔اس موقع پر راجا بشارت نے کہا کہ امسال اسموگ کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے، آنے والے برسوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوپ 26 سمیت بین الاقوامی کنونشنز میں کیے گئے وعدوں کے پابند ہیں۔

مزیدخبریں