شہباز گل کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج،کوٹہ بلوچستان نے بھی طلب کرلیا

 شہباز گل کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج،کوٹہ بلوچستان نے بھی طلب کرلیا
کیپشن:  شہباز گل کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج،کوٹہ بلوچستان نے بھی طلب کرلیا

ایک نیوز نیوز: اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کوٹہ پولیس نے گرفتاری کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏کراچی کے بریگیڈ تھانے میں اداروں کے خلاف تقریر پر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی پر شہری محمد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا۔پیش نہ ہونے پرٹیم گرفتار کریگی۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے۔ شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار گرفتار کریں گے۔ حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔