حکومت عام انتخابات کرانے پر رضامندہوگئی، فواد چودھری کا بڑا دعویٰ

The government has agreed to hold general elections, Fawad Chaudhary's big claim
کیپشن: The government has agreed to hold general elections, Fawad Chaudhary's big claim

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان آخر کار اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے ،تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے اسحاق ڈار نے صدرعارف علوی سے ملاقاتوں میں الیکشن پر بات چیت کےلیے آمادگی کا اظہارکیا اور نواز شریف سے مشاورت کا وقت مانگا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق فوادچودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا فوادچودھری نےمزید کہا کہ صدرعارف علوی سے اسحاق ڈارکی دوملاقاتیں ہوئی ہیں ، جس میں اسحاق ڈار نے صدر صاحب سے کہا ہے حکومت الیکشن پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ نواز شریف سے مشورے کے لیے وقت مانگا گیا، دیکھتے ہیں نوازشریف کا کیا جواب آتا ہے، اسحاق ڈار نوازشریف سے مشاورت کرکے صدرعارف علوی کو آگاہ کریں گے، اسحاق ڈارکی جانب سے ابھی تک صدر کو کچھ بتایا نہیں گیا۔پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی یا مونس الٰہی سیاسی لوگ ہیں، سیاسی مفادکودیکھتےہیں، ان کوہماری طرف سیاسی مفاد نظر آیا تو یہاں آگئے، ماضی کے فیصلے بھی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے سامنے تھے۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ 75 فیصد ضمنی الیکشن پی ٹی آئی جیتی ہے، یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، الیکشن کراتے ہیں تو پی ٹی آئی جیتے گی۔ اب ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو سیاست سے نکالا جائے، جس طرح یہ جہاز پر آئے ہیں اسی طرح جہاز پر چلے جائیں گے، الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں کیونکہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں ہم توڑ دیں گے مگر نئی قیادت آنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کا انتظار ہے، دیکھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کیا فیصلے کرتی ہے اس کے بعد ہم بھی اپنے فیصلےکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت 20 دسمبر تک الیکشن پر تیار نہ ہوئی تو اکیس دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات ہوں۔