ایک نیوز نیوز: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل متعدد بار وفاق کو پنجاب حکومت کے ساتھ کام سے انکار اور اپنے تبادلے کی درخواست کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی 120 روز کی چھٹی منظورکرلی ۔چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے بیرون ملک جانے کیلئےچھٹی کی درخواست دی تھی۔چئیرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ سنبل کو 3 ماہ کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کا چارج تفویض کردیاگیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ وفاق بھی چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کرنے سے انکار کرچکی ہے ۔وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری کیلے بھیجاگیا پینل بھی مسترد کردیاتھا۔