انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے سے ملتان پہنچ گیا

Dec 06, 2022 | 19:42 PM

ایک نیوز نیوز: ملتان میں دُھند کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی  فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق   پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا، ملتان میں دُھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔پی سی بی نے کہا ہےکہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں