ایک نیوز نیوز: ملتان میں دُھند کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا، ملتان میں دُھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
???? Pakistan and England teams have arrived in Multan ahead of the second Test #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mgBoGCFSZF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 6, 2022
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔پی سی بی نے کہا ہےکہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔