کربلا میں دو خودکش بمباروں کو ماردیا گیا

Dec 06, 2022 | 19:22 PM

ایک نیوز نیوز: عراق کے شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز نے دو خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان یحییٰ رسول کا کہنا تھا کہ ایک ملزم نے دھماکا خیزمواد والی بیلٹ پہن رکھی تھی جسے موقع پر مار دیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوا لیکن اسے بھی مار دیا گیا۔

دارالحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں واقع کربلا میں لاکھوں زائرین حضرت امام حسینؓ اور حضرت امام عباسؓ کے روضوں پر حاضری کے لیے آتے ہیں۔

مزیدخبریں