ایک نیوز نیوز:انٹی کرپشن کو جنوری سے اکتوبر تک 19 ہزار 940 شکایات موصول ہوئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کی گی ۔کرپشن سے متعلق سب سے زیادہ شکایات پولیس اور محکمہ ریونیو سے متعلق وصول ہوئیں۔اینٹی کرپشن پنجاب نے 2 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد بلواسطہ اور بلاواسطہ ریکوری قومی خزانے میں جمع کرائی ۔ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرورکاکہنا ہے کہ 3ہزار320 انکوائرئز کا آغاز کیا جس میں 962 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔1ہزار 80 کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جبکہ 573 چالان عدالتوں میں پیش کئے۔250 عدالتی اور دیگر مفرور افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران گریڈ 21 سے 17 تک کے 2 ہزار 681 سرکاری آفسران کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن میں اس وقت ایک سو ہائی پروفائل کیسسز زیر تفتیش ہیں جس میں فیس نہیں کیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔رانا ثناء اللہ اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف کیسسز میرٹ پر بنے ہیں سیاسی کیس نہیں ہیں۔کرپشن کی روک تھام کے لئے میڈیا سمیت عوام کو بھی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا۔