ایک نیوز نیوز:سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق میلسی میں نجی محفل میں فحش اور نا زیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔میلسی:وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح نا زیبا اور فحش حرکات کرتے ہوئے خاتون اور مردوں کو دیکھا جاسکتا ہے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے نوٹس لے لیا ۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص مولوی منیر کو گرفتار کرلیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار کاکہنا ہے کہ اخلاق باختہ حرکات کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔