ایک نیوز نیوز:چین سعودی عرب تعلقات میں اہم پیشرفت، چینی صدر شی جن پنگ چین عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو ریاض پہنچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین عرب سربراہی اجلاس میں کم از کم 14 عرب سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کے دورہ ریاض میں چین عرب سربراہی اجلاس اور چین جی سی سی کانفرنس شامل ہوگی۔ صدر شی جن پنگ ولی عہد محمد بن سلمان کے مہمان بنیں گے، اس موقع پر درجنوں معاہدوں پردستخط متوقع ہیں، توانائی، سلامتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع پیمانے پرتعاون کیا جائے گا۔چین عرب سربراہی اجلاس میں کم از کم 14 عرب سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے، عرب سفارتی ذرائع نے اس اجلاس کو چین عرب تعلقات کے لیے ایک ”سنگ میل“ قرار دیا ہے۔
چینی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب واشنگٹن ریاض تعلقات نازک صورتحال سے گزررہے ہیں، عالمی توانائی کی منڈی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے، تیل کی پیداوار کرنے والی ریاستوں کے حکمران ورلڈ اسٹیج پربہت اہمیت اختیارکرگئے ہیں۔ولی عہد محمد بن سلمان نے چین عرب اجلاس میں مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقی ملکوں کے سربراہان کواس خاص موقع پرمدعو کیا ہے، سعودی عرب تیل کے سب سے برے درآمد کنندہ چین سے معاشی تعلقات گہرے کررہا ہے۔ولی عہد محمد بن سلمان وژن دوہزار تیس کے تحت ملکی معیشت کا انحصار تیل کے بجائے نئی صنعتوں کی ترقی پرکررہے ہیں، سعودی عرب نئے انفراسٹرکچر، سیاحت کے میگا پروجیکٹس پربھاری سرمایہ کاری کررہا ہے جس میں چینی تعمیراتی کمپنیاں اہم معاون ہیں۔