ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کیخلاف مقدمات ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی۔صدر پی ٹی آئی بلوچستان قاسم سوری نے میڈیا کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف 5 مقدمات ختم کرنے کیلئےدرخواست جمع کرائی گئی ہے حیرت ہے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بھی 50 سے زئد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کی تحویل میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے ریمانڈ کا آج دوسرا دن ہے۔ انہیں 4 دسمبر کو ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اعظم سواتی کے 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو 5 روزہ ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔