گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹر وے سے لنک کرنے کا اعلان

Dec 06, 2022 | 18:18 PM

ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک ہونے سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو  سہولت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی نے گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹر وے سے لنک کرنے کا اعلان کیا ۔پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ صنعتکاروں کو اپنی پروڈکٹس دیگر شہروں تک لے جانے میں آسانی ہوگی۔لاہورسیالکوٹ موٹروے کے ساتھ دیگرشہروں کو بھی لنک کیا جائے گا۔لاہورسیالکوٹ موٹر وے کا منصوبہ سابقہ دور میں بنایا۔بدقسمتی سے  ن لیگی  حکومت نےمنصوبے کو تبدیل کیا۔منصوبہ تبدیل کرنے سے لاگت میں اضافہ  اورکئی شہرموٹر وے سے لنک نہ ہوسکے۔گوجرانوالہ کے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کیلئے نئی انڈسٹریل ا سٹیٹ کے قیام کا جائزہ لیں گے۔

مزیدخبریں