ایران میں پیرا ملٹری فورس کے ممبر کے قتل کے جرم میں 5 افراد کو موت کی سزا 

Dec 06, 2022 | 18:12 PM

ایک نیوز نیوز: ایران کی ایک عدالت نے باسج پیراملٹری فورس کے ممبر روح اللہ اجامیاں کو ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے دوران قتل کرنے کے جرم میں 5 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت کے ترجمان مسعود سیتیشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 بچوں سمیت 11 افراد کو طویل قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سزاوں کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔

ستائیس سالہ روح اللہ اجامیاں کو احتجاج کرنے والی حدیس نجفی کے چہلم کے روز سوگواران نے قتل کیا تھا۔

احتجاج کا سلسلہ میشا امینی کے قتل کے بعد سے شروع ہوا تھا۔

  

مزیدخبریں