عاطف اسلم کے ہاتھوں علی ظفر اور راحت فتح علی خان کو شکست

عاطف اسلم کے ہاتھوں علی ظفر اور راحت فتح علی خان کو شکست
کیپشن: عاطف اسلم کے ہاتھوں علی ظفر اور راحت فتح علی خان کو شکست

ایک نیوز نیوز:گلوکارعاطف اسلم نے  سال2022 میں بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھتے ہوئے تمام گلوکاروں کو شکست دیتے ہوئے پاکستان کے مقبول ترین گلوکار کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں عاطف اسلم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں

۔فہرست میں حیران کن طور پر دوسرا نمبر طلحہ انجم کا ہے جبکہ اس لسٹ علی ظفر،راحت فتح علی خان،طلحہ یونس، ینگ اسٹنرز، عاصم اظہر، استاد راحت فتح علی خان اور کوک اسٹوڈیو کا عالمی شہرت یافتہ گانا گانے والے گلوکار علی سیٹھی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ان  سب کے علاوہ عبدالحانہ اور حسن رحیم بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔