پاکستانی فلموں نے ملکی کوغیرملکی سطح پرکروڑوں کمالئے

Dec 06, 2022 | 17:45 PM

ایک نیوز نیوز:بات کی جائے پاکستانی سینما کے بزنس کی توٹچ بٹن، پاکستان سمیت اوورسیز سرکٹ میں ریلیز کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرسٹ ویک کے اختتام پر ٹچ بٹن، نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرکٹ کے بزنس کو ملاکر 15.5 ملین روپے کمالئے۔ ٹچ بٹن، پاکستان سمیت آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بحرین، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں ریلیز کی گئی ہے۔ دوسرے ویک اینڈ کا بزنس ملاکر یہ فلم ورلڈ وائیڈ ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی دوسری فلم ضرار، نے فرسٹ ویک کے اختتام تک 10.8 ملین روپے کمالیے تھے۔ ضرار، پاکستان کے علاوہ صرف دوممالک برطانیہ اور سعودی عرب میں ریلیز کی گئی تھی۔ دوسرے ویک اینڈ کے کلیکشنز جوڑ کر ضرار، اب تک ورلڈ وائیڈ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے لگ بھگ بزنس کرسکی ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کا بزنس اب بھی نئی فلموں سے کافی بہتر ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ریلیز کے ساتویں ہفتے کے اختتام تک پاکستان میں 87 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا جبکہ اس ویک اینڈ کے کلیکشنز ملاکر صرف پاکستان میں 90 کروڑ روپے کماچکی ہے۔ فلم کے ورلڈ وائیڈ کلیکشنز کو جوڑ کر دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کا مجموعی بزنس 221 کروڑ ہوچکا ہے

مزیدخبریں