5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی

5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی
کیپشن: 5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی

ایک نیوز نیوز: 5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں  نےمختلف کیٹیگریز میں تین گولڈ، ایک سلور اور تین برونز میڈل حاصل کئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں 60کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل عبدا لصبور نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 63کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل سہیل احمد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔81کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل محمد عباس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 51کلو گرام کی کیٹیگری میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد صدیق نے سلورمیڈل حاصل کیا۔ 67کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل شیر محمدنے برانزمیڈل حاصل کیا۔ 57کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل اورنگ زیب نے برانزمیڈل حاصل کیا۔ 54کلو گرام کی کیٹیگری میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل حیدر علی نے برانزمیڈل حاصل کیا۔ 

چیمپئن شپ میں واپڈا، پولیس، ریلوے، پاکستان پولیس سمیت دیگر قومی اداروں کے اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ پاکستان پولیس سپورٹس ٹیم  چاروں صوبوں کی پولیس فورسز کے کھلاڑیوں کی مشترکہ ٹیم ہے ۔  ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان کی ہدایت پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی۔چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس غازی صلاح الدین نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دئیے۔چیف سپورٹس آفیسرپاکستان پولیس کا کہنا تھا کہ قومی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑی پاکستان پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔