سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق 

سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق 
کیپشن: سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق 

ایک نیوز نیوز: لاہور کے بعد ڈی آئی خان کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی خان کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔ڈی آئی خان کے سیوریج میں پہلی بار,لاہور میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔لاہور مین آؤٹ فال جی ای ایس سائٹ کے سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے۔لاہور سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 17 نومبر کو جمع کئے گئے تھے۔ڈی آئی خان کے ایریاز شیر پائو،ظفر آباد کے سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے۔رواں برس ڈی آئی خان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔رواں برس کے پی کے 23، پنجاب 10 سیوریج سیمپلز میں پولیو پایا گیا ہے۔

رواں برس سندھ کے 1، اسلام آباد 1 سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے