ایک نیوز نیوز: پچھلے سال کی نسبت اس سال تقریباً دوگنے پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرنے کےلئے سعودی عرب جا سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ امسال پاکستان کوعازمین جج کا مکمل کوٹہ ملے گا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ جج کیلئے سعودی عرب جا سکیں گے۔
گزشتہ برس کورونا کے باعث دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے حج کوٹے میں بھی کٹوتی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے صرف 81 ہزار 132 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکے تھے۔