برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی ، ہزاروں مرغیاں تلف

Dec 06, 2022 | 17:15 PM

ایک نیوز نیوز: تائیوان کے شہر پنگ ٹنگ میں برڈ فلو وباء کی وجہ سے 8 ہزار 599 مرغیاں تلف کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر  پنگ ٹنگ کے قصبے یان پُو میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو H5N2 وباء نے علاقائی حکام کو متحرک کر دیا ہے۔ مقامی حکام برائے صحت کی تصدیق کے بعد 8 ہزار 599 بیمار مرغیوں کو تلف کر دیا گیا تھا۔پنگ ٹنگ بلدیہ کے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے بروز جمعرات علاقے کے ایک پولٹری فارم میں  مرغیوں کی غیر معمولی اموات کی اطلاع کا اعلان کیا گیا تھا۔مرغیوں کی موت کے بعد علاقے کے حکام نے فوری طور پر علاقے میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا اور جمع کئے گئے نمونے حیوانات کی صحت کے تحقیقی ادارے کو ارسال کر دئیے تھے۔
پنگ ٹنگ بلدیہ نے کہا ہے کہ علاقے کے شمالی  حصے میں واقع پولٹری فارموں کو زیادہ خطرے کا سامنا ہے اور حکومت برڈ فلو وباء  کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے گی۔

مزیدخبریں