ایک نیوز نیوز: بھارتی سفارت خانے نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیاہے جس کے بعد پاکستان بلائنڈ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ویزے دینے سے انکار کیا گیاہے۔ پاکستان بلائنڈ ورلڈ کپ جیتنے کا ایک مضبوط امیدوار تھا کیونکہ پاکستان 2012 اور 2017 ورلڈ کپ میں رنر اپ رہ چکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے سیاسی بنیادوں پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کلیئرنس سے انکار کیا ہے۔ بھارت کا پاکستانی کرکٹرز سے امتیازی سلوک قابل مذمت ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اس موقع پر کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے ہے اور تمام ٹیموں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کے چارٹر برائے معذور افراد کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
اس امتیازی عمل کے عالمی بلائنڈ کرکٹ پر سنگین نتائج ہوں گے۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ میں بھارت کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور ممکن ہے کہ بھارت کو مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی نہ دی جائے۔