ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کا عمران خان کو طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔
عمران خان کی سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل عمران خان نے دلائل دئیے کہ عمران خان کے طلبی کے نوٹسز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بطور ملزم بلوایا ہے یا گواہ کے طور پر ۔ یہ نہیں پتہ چلا یہ آڈیو لیک کیسے ہوئی ؟
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دئیے کہ یہ آڈیو لیک ہوئی کیسے ؟ کیا اس پر کوئی انکوئری ہوئی؟ آڈیو لیک کی انکوائری ضرور ہونی چاہیے ۔
وکیل عمران خان نے کہا ایف آئی اے نے نیٹ سے آڈیو اٹھائی اور نوٹسز جاری کردیے ۔ اس آڈیو کا کوئی فرانزک نہیں ہوا ۔درخواست گزار سپریم کورٹ میں جلد درخواست دائر کررہے ہیں۔
وکیل عمران خان نے مزید کہا آڈیو لیک کسی نے کی ، اس پر قانون موجود ہے کون لوگ آڈیو لیک کرتے ہیں؟
لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی نوٹس پر عملدرآمد روک دیا۔ ایف آئی اے طلبی نوٹس کی سماعت19دسمبر تک ملتوی , عدالت نے آئندہ سماعت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔