بینظیرکو عزت دے رہے ہیں یا مذاق بنا رہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر غم و غصہ

Dec 06, 2022 | 16:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جو کہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے ایک پارک میں نصب کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے والے افراد کی آراء پر ایک نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے اس مجسمے نے لوگوں کو زیادہ متاثر نہیں بلکہ وہ اس کی بناوٹ کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
صحافی وینگاس نے مجسمے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر حکمرانی کرتی ہے اور انہیں خیال ہی نہیں کہ یہ کیا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔


سابق وزیر اعظم کا یہ مجسمہ کوئٹہ کے بے نظیر پارک میں نصب کیا گیا ہے۔ اس مجسمے پر تبصرہ کرتے ہوئے نازیہ میمن نامی صارف نے لکھا ’یہ عزت دے رہے ہیں یا ان کا مذاق بنا رہے ہیں؟‘


واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہے لیکن اسے پی پی پی کی حمایت حاصل ہے۔
انسانی حقوق کی کارکن فاطمہ عاطف نے اس مجسمے کو ’ہتک آمیز‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’محترمہ بے نظیر بھٹو کا کوئٹہ کے پارک میں نصب کیا گیا مجسمہ پاکستان کی تمام خواتین کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن حیات خان اچکزئی نے ایک ٹویٹ میں لوگوں کو اطلاع دی کہ ’کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں شہید بی بی کے اس ہتک آمیز مجسمے کو تبدیل کرنے کا کہا ہے۔‘حیات خان اچکزئی نے کہا کہ انہیں جبار بلوچ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس مجسمے کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں