ایک نیوز نیوز: کامونکی میں 3 سالہ کمسن بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر پٹرول چھڑک کا زندہ جلا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کامونکی کے علاقہ ڈیرہ بابا جانی میں تین سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر زندہ جلا کر کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ ڈیرہ بابا جانی میں کھیتوں سے بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کو صبح 8 بجے کے قریب اس کا ماموں زاد گھر سے لے کر گیا تھا جب واپسی میں تاخیر پر تلاش شروع کی تو قریبی کھیتوں سے بچے کی نعش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فیض رسول نے مقتول کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم 100 فیصد جھلسا ہوا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔