بڑی خوشخبری، پیٹرول 42 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

بڑی خوشخبری، پیٹرول 42 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

ایک نیوز نیوز:  عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 42 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔ لیگی قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام تک تمام ریلیف منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔

پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔

حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

پیٹرول 180 روپے لیٹر تک آنے امکان:

روس  اور پاکستان  کے درمیان سستے پیٹرول اور  ڈیزل کے معاہدے کے بعد عوام کو  ایک اور بڑ اریلیف ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو بھارت اور چین  کی طرح کم ریٹ پر سستا تیل  فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین روس سے عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی بیرل سستا تیل لے رہے ہیں۔

روس پاکستان کو بھی برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل سستا تیل دے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملہ پر جنوری میں پیش رفت متوقع ہے، روس کے ساتھ انشورنس، شپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے، تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لٹر تک ہو گی۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ درآمدی تیل آنے پر پٹرول کی قیمت مزید 42 روپے فی لٹر کم ہو سکتی ہے کیونکہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لٹر بنتی ہے اور پٹرول پر فی لٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں۔

 روسی وفد اسی سلسلے میں  جنوری میں پاکستان کا اہم دورہ کرے گا۔