میرا بیٹا قتل ہوا ہے ، ایف آئی آر بھی میں درج کراؤں گی: والدہ ارشد شریف

 میرا بیٹا قتل ہوا ہے ، ایف آئی آر بھی میں درج کراؤں گی: والدہ ارشد شریف

ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کے بعد ارشد شریف کی والدہ کا بھی بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔ 

ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ  میرا بیٹا قتل ہوا ہے ۔ ایف آئی آر میں درج کراؤں گی۔ حکومت  میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔میں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو پہلے ہی خط لکھا تھا۔حکومت عدالت سے مکمل تعاون کرے گی۔صحافیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات  اٹھائے جارہے ہیں۔