ڈاکٹر نوشاد پی ایم سی کے عہدے سے مستعفی

ڈاکٹر نوشاد پی ایم سی کے عہدے سے مستعفی

ایک نیوز نیوز: ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ بطور صدر پی ایم سی عہدے سےمستعفی ہو گئے ہیں جس کی تصدیق  کر دی گئی ہے۔  

سابق صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد کا کہنا ہے کہ میں نے 22 نومبر کو استعفی وفاقی وزیر صحت کے حوالے کیا تھا۔   استعفی ذاتی وجوہات اور مصروفیات کی وجہ سے دیا تھا۔ 

ڈاکٹر نوشاد کی جانب سے وزیر صحت کے ساتھ اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر پی ایم سی میں مطمئن نہیں تھا۔ میں جتنا وقت بھی پی ایم سی میں رہا میں نے کمیونٹی کی خدمت کی کوشش کی ہے۔ مجھے وزیر صحت کے بارے میں اندازہ نہیں کہ وہ استعفی قبول کر چکے ہیں یا نہیں۔ 

ڈاکٹر نوشاد کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے اعلی حکام اور سیاسی سپورٹ فراہم کی جائے تو میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ سروسز کے لیے ملکی اداروں کی ہمہ وقت خدمت کے لیے تیار ہوں۔