نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا

نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا
کیپشن: NAB has started the process to recover the assets of Ishaq Dar(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈار کو نیب نے بڑا ریلیف دیدیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خرانہ کے اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاونٹس شامل ہیں۔

نیب نے ایک کیس میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے کر اثاثہ جات منجمد کر دیے تھے بلکہ گلبرگ لاہور کی پراپرٹی فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے اور نیلامی بھی کرائی گئی تھی مگر اسحاق ڈار کی پراپرٹی نیلام نہ ہو سکی تھی۔

اداروں کو نیب کی طرف سے مراسلہ ملنے کے بعد قانون کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔