ایک نیوز نیوز: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کیخلاف شہباز شریف کا پتلا نذرآتش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں کشمیری شہری سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہتک آمیز رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ شہباز شریف کا توہین آمیز رویہ قابل مذمت ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر کےساتھ ہتک آمیز رویہ، شہباز شریف کا پتلا نذرآتش pic.twitter.com/hBDuXdkF5X
— AIK News News (@pnnnewspk) December 6, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ منگلا کے دوران کشمیریوں کی قربانیوں کا ذکر تک نا کیا اور نا کشمیریوں کے مساںٔل سنے۔
مظاہرین نے فی الفور شہباز شریف سے اپنے رویے پر کشمیری عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔