پولیس مقابلہ میں شہید اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی نمازہ جنازہ ادا

Dec 06, 2022 | 13:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں   شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی آپریشنز و انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز، سینئر افسران ،پولیس جوانوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔ شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اعلٰی پولیس افسران کی جانب سے  شہدا کے جنازوں کو کندھا بھی دیا گیا۔ سینئر پولیس افسران کی شہدا کے ورثاء سے ملاقات اور اظہار تعزیت کی۔ اعلی پولیس افسران نے شہدا کے ورثا کو دلاسہ دیا اور اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی۔

   شہید اے ایس آئی عاصم علی، کانسٹیبل شاہد ارشد علی تھانہ مانگا منڈی میں تعینات تھے۔ اے ایس آئی عاصم علی سانگلہ ہل ضلع ننکانہ، کانسٹیبل شاہد ارشد علی جوہر ٹاؤن کا رہائشی تھا۔  اے ایس آئی عاصم علی نے 2012 میں اور کانسٹیبل شاہد ارشد نے 2016 میں پولیس فورس جوائن کی تھی۔   شہید اے ایس آئی عاصم علی کے سوگواران میں والدہ، بیوی اورایک بیٹا،دیگر ورثا شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل شاہد ارشد علی کے سوگواران میں والدہ،بیوہ، تین بیٹے شامل ہیں۔  
واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹر فیض احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور  ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پنجاب پولیس میں 1500 سے زائد شہادتیں ہیں جبکہ لاہور پولیس میں شہدا کی تعداد 332 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں