سلیمان اعوان: لاہور سمیت پنجاب بھر کےسکولوں میں ایک بار پھر ماسک پہنے کی پابندی لازمی قرار دیتے ہوئےعدالت نے 3 روز چھٹیوں کا نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پنجاب حکومت کو ہفتے میں تین روز اسکولوں میں چھٹیوں کا نوٹفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم پنجاب حکومت کل نوٹیفیکیشن ہر صورت پیش کرے ۔سرکاری وکیل نے چھٹیوں کا ہفتے میں تین روز سکولز کی بندش کے حوالے سے نوٹفکیشن کل پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ عدالت نے ڈی سی لاہور کو کل پیش ہونے کی ہدایت کر تے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
محکمہ سکول پنجاب کی جانب سے بھی ائیر کوالٹی انڈکس خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ سے سکولوں میں ماسک پہنے کی ہدایات کردی ہیں۔
مراسلہ میں کہا گیاہے کہ فیصلہ ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک بڑھنے کے باعث کیاگیاہے۔ طلبا،اساتذہ عملے کوکو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کااستعمال کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ سکولوں میں آوٹ ڈور سرگرمیاں کم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسٹ مٹریل جلانے کی ممانعت،پلے گراونڈزمیں پانی کاچھڑکاوکیاجائے۔