سبحان اللہ ،چاند آج شب خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

 چاند کا98 فیصد حصہ روشن ہوگا
کیپشن: چاند کا98 فیصد حصہ روشن ہوگا

ایک نیوز نیوز: سعودی محکمہ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا روح پرور منظر آج رات سعودی وقت کے مطابق آٹھ بجکر چھ منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

سعودی عرب کے ماہر فلکیات ماجد ابوزہرہ کے مطابق چاند غروب آفتاب کے ساتھ ہی آج نمودار ہوگا اور 8بجکر 6منٹ پر بیت اللہ شریف کے عین اوپر آجائے گا۔اس وقت چاند کا98 فیصد حصہ روشن ہوگا ۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دور رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چاند 24 گھنٹے میں تقریبا چھ درجے جھکتا ہے اور سال میں 12 بار چکر لگاتا ہے لیکن خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی دکھنے کو ملتا ہے۔