شاہ کوٹ: اینٹی کرپشن کی کارروائی، تحصیلدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Dec 06, 2022 | 10:52 AM

ایک نیوز نیوز: شاہ کوٹ میں تحصیلدار کو رشوت لینا مہنگا پڑگیا۔ اینٹی کرپشن حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل تعینات ہونے والا تحصیلدار شجاع الدین ظفر شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ سینئر سول جج راجا نجم الثاقب اور بیلف ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد اعظم کے ہمراہ کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 

اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے تحصیلدار سے نشان لگے کرنسی نوٹ موقع پر برآمد کرلیے گئے۔ جس کے بعد تحصیلدار کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔ 

اینٹی کرپشن کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس میں تحصیلدار کی جانب سے رجسٹری کے عوض مبینہ رشوت کا تقاضہ کیا گیا تھا۔ شہریوں کی جانب سے اینٹی کرپشن کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے۔

مزیدخبریں