خانیوال: دھند کے باعث بس الٹ گئی، 8 افراد زخمی

Dec 06, 2022 | 10:50 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: خانیوال میں ڈرائیور کی لاپرواہی اور دھند کے باعث مسافر بس الٹنے کا واقعہ پیش آیاجس میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق خانیوال میں نزداڈہ مہر شاہ کے قریب دھند کے باعث بس الٹ گئی جس میں  8 مسافر زخمی ہو ئے ہیں اور کوئی جانی مال کے نقصان کی اطلاع نہیں وصول ہوئی ہے۔ بس گجرات سے صادق آباد جارہی تھی جب دھند کے باعث ڈرائیور کو سمجھ نہیں آیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر  5 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد جبکہ 3 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-06/news-1670305820-4950.mp4

مزیدخبریں