مظفرگڑھ: شارٹ سرکٹ کے باعث سکول وین میں آگ لگ گئی

Dec 06, 2022 | 10:15 AM

ایک نیوز نیوز: مظفرگڑھ میں چمن بائی پاس کے قریب خان گڑھ سے سکول کے بچوں کو مظفرگڑھ لانے والی سکول بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ ْ

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈیش بورڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ تاہم ڈرائیور اور بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں آگ لگتے ہی بچے اور ڈرائیور گاڑی سے اتر گئے۔ گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں