ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنے ہی صوبائی وزیر کے خلاف اعلان بغاوت کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے اپنے ہی صوبائی وزیر اقبال وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
ترجمان آئی ایس ایف کے پی دلیر خٹک نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اقبال وزیر نے ذرائع کو بتایا کہ ان کی ٹیم اور آئی ایس ایف کے چند جوانوں کی لڑائی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لڑائی کلاس فور کی نوکری پر ہوئی تھی، لڑائی کے وقت وہ دفتر سے نکل کر بنوں چلے گئے تھے۔