1100 ارب کا استثنیٰ ، NRO2 اور بھی شرمناک ہے: عمران خان

این آراو 1 اس قوم کو مہنگا پڑا، اب بھی دن دیہاڑے ڈکیتی ہورہی ہے،عمران خان
کیپشن: NRAV 1 has cost this nation dearly, robbery is still happening in broad daylight, Imran Khan(file photo)

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این آر او ٹو دیکر دن دیہاڑے ڈکیتی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ این آر او 1 اس قوم کو مہنگا پڑا۔ ان دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس سالوں میں ہمارا قرض چار گنا بڑھا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ NRO2 اور بھی شرمناک ہے۔ 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ دن دیہاڑے ڈکیتی!