ایک نیوز نیوز: بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا سب سے زیادہ شکار مسلمان شہری بنتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں 17 سالہ مسلمان سبزی فروش پولیس کی بے حسی کے باعث اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا ہے۔
17 سالہ ارسلان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارسلان ٹھیلے پرسبزی فروخت کررہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ نامناسب سلوک کیا اور اس کا ترازو ریلوے لائن پر پھینک دیا جسے اٹھانے کے لیے ارسلان ریلوے لائن پر بھاگا اور ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خون زیادہ بہہ جانےکی وجہ سے ارسلان کی حالت کافی خراب ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ارسلان کو ریلوے ٹریک پر زخمی حالت میں امداد طلب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔