آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن میں آزاد امیدوار سب سے آگے

آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن میں آزاد امیدوار سب سے آگے
کیپشن: Azad Kashmir: Second phase of local body elections, independent candidates lead in Poonch division(file photo)

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن نےآزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے  تمام 702 یونین کونسلز میں سے 696 کے نتائج  جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن میں سب سےزیادہ 234 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 200 اور مسلم لیگ ن 106 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی 100، جے یو آئی ف 3، مسلم کانفرنس 24،جموں کشمیر پیپلزپارٹی 15،جماعت اسلامی اور تحریک لبیک 7،7 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں   پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں انتخابات ہوئے۔

ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔