لاہور: پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Dec 06, 2022 | 08:30 AM

ایک نیوز نیوز: لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی عاصم اور شاہد نے واردات کرنے والے دو ڈاکوؤں کو روکا جس پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ سے اے ایس آئی عاصم موقع پر اور شاہد اسپتال پہنچ کردم توڑ گیا۔

مزیدخبریں