ایک نیوز نیوز: امریکا کے اسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، فلو سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول( سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ امریکا میں دس سالوں بعد اسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔
سربراہ سی ڈی سی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں برس کے موسم سرما میں اب تک امریکا کے اسپتالوں میں انفلوئنزا مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں موسم سرما کے فلو سے اب تک 14 نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔