برطانیہ نے حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے معذرت کرلی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

برطانیہ نے حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے معذرت کرلی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
کیپشن: Britain apologizes for granting political asylum to Hasina Wajid: Indian media claims

ویب دیسک:بنگلادیش کی مستعفی ہوکر بھارت جانے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، برطانیہ نے سیاسی پناہ دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا بھارت پہنچنے کے بعد اگلا پراؤ لندن تھا جہاں وہ ممکنہ طور پر سیاسی پناہ کی درخواست دیتیں اور یا پھر فن لینڈ ان کی اگلی منزل ہوتی،خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد بھارت میں کسی محفوظ مقام پر مقیم رہیں گی اور انھیں جلد برطانوی ویزہ مل جائے گا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے ملکی پالیسی کے باعث برطانیہ پہنچ کر سیاست پناہ دینے سے معذرت کرلی۔ 

خیال رہے نئی پالیسی کے تحت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو برطانیہ کے بجائے پہلے کسی دوسرے ملک میں عارضی قیام کرنا ہوتا ہے جہاں اس کے چال چلن اور پناہ کے مقاصد اندازہ لگایا جاتا ہے اور پھر سیاسی پناہ دی جاتی ہے،جس کی وجہ سے برطانیہ نے فی الوقت حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

واضح بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ دریں اثنا امریکا نے بھی شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا تاہم اس حوالے سے امریکا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔