ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے سپریم کورٹ آئینی نظام کی آخری محافظ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نامور ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے یہ کہنا کہ پارلیمان سپریم یا بالادست ادارہ ہے اور اس کے بنائے قانون کو عدالتیں کالعدم قرار نہیں دے سکتیں آئین پاکستان سے لاعلمی ہے۔
آئین پاکستان عدالتوں کو اختیار دیتا ہے کہ پارلیمان کے بنائے قانون کو جو آئین سے متصادم ہو کالعدم قرار دیں، سپریم کورٹ آئینی نظام کی آخری محافظ ہے۔