دفتر خارجہ کی لبنان میں پاکستانی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

Aug 06, 2024 | 22:49 PM

ایک نیوز:ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان میں مقیم پاکستانیوں کو لبنان چھوڑنے کامشورہ دے دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے  موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام پاکستانی اگلی اطلاع تک لبنان کے سفر سے گریز کریں ، لبنان میں مقیم پاکستانی شہری لبنان چھوڑ دیں ، لبنان میں رہنے والے پاکستانیوں انتہائی احتیاط کریں۔  

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے   لبنان مین مقیم پاکستانی بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں، لبنان میں مقیم پاکستانی ان نمبر پر +961-81669488 +961-81815104 کر سکتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں