جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیاں مذاکرات میں بڑا بیک تھرو

Aug 06, 2024 | 22:42 PM

ایک نیوز:جماعت اسلامی کی جانب سے  8 اگست کو ڈی چوک جانے کے اعلان کے بعد حکومت حرکت میں آگئی ۔ 

ذرائع کے مطابق  حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ساڑھے 10 بجے ہوگا،حکومتی اور جماعت اسلامی اراکین کے مذاکرات کمشنر آفس راولپنڈی میں ہوں گے، محسن نقوی سمیت مذاکراتی کمیٹی کے اراکین ساڑھے 10 بجے جماعت اسلامی سے مذاکرات کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے جماعت اسلامی نے مؤقف دیا ہے کہ مذاکرات دھرنے کے سٹیج پر کئے جائے  جائیں گے،جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا، فراست شاہ،امیرالعظیم مذاکراتی وفد میں شامل ہوں گے۔  

مذاکرات سے قبل ہی لیاقت باغ میں دھرنے کے سٹیج کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔  

مزیدخبریں