پارلیمنٹ قانون پاس کرسکتا ہے لیکن وہ قانون آئین کے مطابق ہو،سینیٹر علی ظفر 

Aug 06, 2024 | 20:59 PM

ایک نیوز:سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے پارلیمنٹ قانون پاس کرسکتا ہے لیکن وہ قانون آئین کے مطابق ہو ۔ 

 تفصیلات کےمطابق ایک نیوزکے پروگرام ریڈ زون فائلز ود فہد حسین میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا کہناتھا  یہ درست بات ہے کہ پارلیمنٹ بادشاہ ہے،

پارلیمنٹ اپنا کام کرے قانون سازی کا، عدالت اپنا کام کرے، پارلیمنٹ قانون ضرور پاس کرسکتا ہے لیکن وہ قانون آئین کے مطابق ہو، پارلیمنٹ کا قانون آئین کے خلاف ہو گا تو عدالتیں اسے کالعدم قرار دے سکیں گی۔ 

ان کا مزیدکہناتھا پارلیمنٹ آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، جب تک آپ آئین کے آرٹیکل51میں ترمیم نہیں لائینگے عام قانون سازی سے اسکو تبدیل نہیں کرسکتے، پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن اس کیس میں تشریح آئین کی ہے آئین میں ترمیم لانے کی ضرورت ہے، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح پارلیمنٹ کو کنفیوز کرے،ریزرو سیٹ پی ٹی آئی کو دینی پڑیں گی،آپ جو حقیقت ہو گئی ہے اس کو تبدیل نہیں کر سکتے،گورنمنٹ اسٹریٹجی بالکل صاف اور واضح ہے۔  

مزیدخبریں