ایک نیوز: گورنر پنجاب سردار سلیم حید ر خان نے کہا ہے اب وقت آگیا ہےپیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنائے، ہمارا مقصد بلاول بھٹو کو وزیراعظم بناناہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی بینظیر شہید وفادار ہیں، جیالوں پر لازم ہے آصف علی زرداری سے محبت کریں ،محترمہ کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگاتے تو مشکل میں ہوتے ۔
ہم جب ن لیگ سے اتحاد کرتے ہیں تو کارکنوں کو شکوہ رہتا ہے ن لیگ نے ہمارے ساتھ سیاسی کاروائیاں کی ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے لئے فیصلے کئے اور قربانی دی ،ایک جماعت نے عوام کو بھڑکایا اور گالی گوچ کی سیاسی کی ،اگر اس الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی ن لیگ کی سپورٹ نہ کرتی پاکستان مشکل میں چلا جاتا ، پیپلز پارٹی ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء کے لئے اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا ،ہم چاہتے ہیں ملک ترقی کریں خوشحالی آئے ،پیپلزپارٹی نے اپنے قائدین کی قربانیوں کے باوجود ملک کے خلاف بات نہیں کی ۔
سردار سلیم حیدر نے مزید کہا پیپلز پارٹی سندھ کی نہیں پنجاب کی جماعت ہے ، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہمارا مقصد ہے ،آنے والے وقت میں ہم نے لاہور پنجاب اور ملک سے جیتنا ہے ،میرے ہوتے ہوئے کوئی بھی پیپلز پارٹی کے ورکرز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔