کوئٹہ سے جدہ خصوصی عمرہ فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا  

کوئٹہ سے جدہ خصوصی عمرہ فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا  
کیپشن: Special Umrah flight from Quetta to Jeddah was formally inaugurated

ایک نیوز:گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ ٹو جدہ خصوصی عمرہ فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ 

جدہ کے لئےڈائریکٹ عمرہ فلائٹ کے مسافروں کو الوداع کہنے کے موقع پر کئی عمرہ زائرین کے چہروں پر خوشی و مسرت سے شاد مان دکھائی دیئے ۔ 

ایئر پورٹ پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی ، جی ایم بلوچستان عبدالغفار میاں خیل، اسٹیشن منیجر اے ایم دومڑ، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام بھی موجود تھے ۔ 

اس موقع پر  گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کا کہناتھازائرین ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے حکام کا کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ خصوصی عمرہ پروازیں چلانے کا آغاز لائق تحسین اقدام ہے ،کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ٹی ایم، کرنسی ایکسچینج اور اسٹریچر کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں ، روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے فلائٹ کو یقینی بنایا جائے۔