سندھ میں بہت کام کیاجوعوام کے سامنے بہتر اندازمیں پیش نہ ہوسکا،بلال بھٹو 

Aug 06, 2024 | 17:38 PM

ایک نیوز:چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہم نے سندھ میں بہت کام کیا ،جو عوام کے سامنے بہتر انداز میں پیش نہ ہوسکا۔   

 تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ  نے ملاقات  کی  اور   سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ بارشوں میں شھر سے نکاسی آب سے متعلق بریفنگ دی۔  

ترجمان سندھ حکومت نے بریفنگ میں بتایا 22 گھنٹوں کی موسلادھار بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں شہر سے نکاسی آب کے عمل کو مکمل کیا  ،اولڈ سکھر کا 70 سالہ پرانا ڈرینیج کا مسئلا حل کیا ہے،شہر  کی تمام ویسٹ سٹیشنز کو اپگریڈ کر دیا ہے ،عالمی معیار کی یونیورسٹیوں کے قیام کے بعد سکھر شہر تعلیمی مرکز بن گیا ہے،شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اربن فاریسٹ، گرین بیلٹ کے قیام اور شجرکاری ترجیحات میں شامل ہیں۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے میئر سکھر کو  11 اگست سے شروع ہونے والے بارشوں کے نئے سپیل میں انتظامیہ کو ہائی الرٹ  رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر کہناتھا ہم نے سندھ میں بہت کام کیا ہے، جو عوام کے سامنے بہتر انداز میں پیش نہ ہو سکا،پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر میں مثالی کام کیا ہے ،ساحلی علاقوں میں کروڑوں مینگروز کے درخت لگائے ہیں جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا،یہ تمام چیزیں میڈیا اور سوشل میڈیا پر لائی جائے، تاکہ دوسرے صوبوں کے عوام کو پتا چلے کہ پیپلز پارٹی کتنا کام کرتی ہے ،سندھ حکومت نے ترقیاتی ایجنڈا کو فوکس رکھا ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا بارشوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری رلیف فراہم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات کئے جائیں ۔  

مزیدخبریں